Saturday, April 02, 2011

ٹاٹا انڈیکا اب لندن کی سڑکوں پر دوڑے گی

نئی دہلی : ٹاٹا موٹرس کی سب سے مقبول کار ٹاٹا ویستا اب انگلینڈ کی سڑکوں پر جلد ہی نظر آئیں گی۔ انگلینڈ اور خاص طور پر لند ن کی سڑکوں پر ان کاروں کو دوڑانے کے لئے ملک کی سب سے بڑی دیسی آٹو کمپنی نے بڑے زور شور کے ساتھ اس کی تیاریاں شروع کر دی ہیںہندوستان میں تو یہ کار ڈیزل اور پیٹرول کے سہارے دوڑتی ہے لیکن انگلیند میں یہ ایک الیکٹرک کار ہوگی۔ کمپنی نے اس کے لئے کاوینٹری میں ایک پلانٹ لگایا ہے۔ ٹاٹا موٹرس کی برٹش برانچ کے انجینیروں نے یہ کارتیار کی ہے۔ اس یونٹ کا نام ٹاٹا موٹرس یوروپین ٹیکنیکل سینٹر پی ایل سی ہے۔ یہاں اس کار کا انجن تیار کیا گیا ہے۔ لیکن اس کار کی باڈی ہندوستان سے درآمد کی جارہی ہے۔ہر سال 1500کاریں بنائی جائیں گی۔اس کار کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی قیمت ہندوستان میں فروخت ہو رہی انڈیکا کے مقابلے زیادہ ہے۔ اس کی قیمت 20ہزار پاﺅنڈ (14لاکھ33ہزار روپے) ہو گی۔ اس الیکٹرک کار پر برٹش سرکار 5000پاﺅنڈ کی سبسڈی بھی دے رہی ہے۔یہ کار ایک بار چارج ہونے کے بعد 160کلومیٹر کا سفر بآسانی طے کرے گی۔اور اس فاصلہ کے لئے اس پر صرف 107روپے خرچ آئے گا۔اس کار کی اسپیڈ 114کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔چار سیٹوں والی اس کار کی بیٹری ناروے میں تیار کی جارہی ہے۔
Read In English

For more news visit our page : Latest Urdu News, Urdu News,Online News


0 comments:

Post a Comment