Saturday, April 02, 2011

آخر ہندوستان سے اتنی نفرت کیوں؟ شاہدآفریدی


اسلام آباد: موہالی میں ہندوستان کے خلاف ورلڈ کپ کا سیمی فائنل ہارنے کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ آخر پاکستان ہندوستان سے اتنی نفرت کیوںکرتا ہے۔انہوں نے اپنے ملک کے سیاستدانوں کو تلقین کی کہ دونوں ملکوں کی جب مشترکہ تہذیب ہے یکساں ثقافت ہے اور ایک جیسا رہن سہن ہے تو پھر ہندوستان سے ہر معاملے میں اتنی نفرت چہ معنی دارد۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ کھیل ہے اور کھیل کو کھیل کی طرح ہی لیا جانا چاہئے۔ اگرچہ پاکستان کی ہار سے خود ان کے ملک کے لوگ آفریدی اور ان کی پوریٹیم سے بہت ناراض ہیں لیکن شاہد آفریدی نے میچ کے بعد اپنے بیان سے کروڑوں ہندوستانیوں کے دل جیت لئے۔آفریدی اس شکست کے بعد اپنے ملک کے سابق کرکٹ کھلاڑیوں اور خاص طور پر وزیر داخلہ رحمٰن ملک کے سیمی فائنل سے عین ایک روز قبل اس بیان سے کہ کھلاڑی میچ فکسنگ میں پائے گئے تو سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے اتنے بد دل ہو گئے ہیں کہ انہوں نے 18اپریل کو ویسٹ انڈیز کے دورے پر جانے والی ٹیم سے نام ہی واپس لے لیا ہے اور بہت ممکن ہے کہ وہ کرکٹ کو ہی خیرباد کہہ دیں کیونکہ سلیکٹر انہیں ٹیم کی قیادت سے ہی نہیں بلکہ ایک کھلاڑی کے طور پر بھی شائد اب ٹیم میں شامل نہ کریں۔آفریدی نے کہا کہ اگر ہندوستان سے اتنی ہی نفرت ہے تو کیوں ہندوستانی ٹی وی سیریل گھر گھر دیکھے جاتے ہیں کیوں ہندوستانی فلمیں پسند کی جاتی ہیں۔
Read In English

For more news visit our page : Latest Urdu News, Urdu News,Online News

0 comments:

Post a Comment