Saturday, April 02, 2011

ٹیم انڈیا کو وزیر اعظم کی نیک خواہشات، فائنل بھی جیتے گی


نئی دہلی : ہندوستان اور پاکستان کے درمیان موہالی میں کھیلے گئے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ کے دوران بہ نفس نفیس اسٹیدیم میں میچ کی آخری گیند تک اسٹیڈیم میں رہنے والے وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ وہ ہند سری لنکا کے درمیان فائنل میچ دیکھنے ممبئی نہیں جا سکیں گے تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہندوستان سیمی فائنل کی طرح ورلڈ کپ کا فائنل بھی جیت جائے گا۔ انہوں نے ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو نیک خواہشات کے پیغام میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی قیادت میں ٹیم انڈیا سرخروئی حاصل کرے گی اور ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کی جگمگاتی ٹرافی جیت کر ملک کے کروڑوں کرکٹ شوقینوں کی توقعات پوری کرے گی ۔ انہوں ہندوستانی کرکٹ ٹیم سے کہا کہ اپنی فتوحات کا یہ سلسلہ ٹوٹنے نہ دیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ یہ فائنل دیکھنے اس لئے ممبئی نہیں جا سکتے کیونکہ پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت وہ ہفتہ کو آسام کے دورے پر ہوں گے اور اتفاق سے اسی دن ہندوستان اور سری لنکا کے خلاف فائنل میچ بھی ہے۔تاہم انہوں نے کہا کہ اس دوران جب بھی انہیں وقت ملے گا وہ فائنل میچ ٹی وی پر دیکھیں گے۔ البتہ صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل اور سری لنکا کے صدر مہندر راجا پاکسا ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے ممبئی میں ہوں گے۔
Read In English

For more news visit our page : Latest Urdu News, Urdu News,Online News

0 comments:

Post a Comment