Tuesday, April 19, 2011

ایران میں مارچ 2012میں پارلیمانی چناﺅ کرانے کو گارجین کونسل کی منظوری

تہران : ایران کی گارجین کونسل (شورای نگہباں)نے وزارت داخلہ کی اس تجویز کو منظور کر لیا ہے کہ ملک کے آئندہ پارلیمانی انتخابات مارچ 2012میں کرائے جائیں۔ایرانی وزیر داخلہ مصطفےٰ محمد نجار نے اعلان کیا کہ گارجین کونسل نے 2مارچ 2012کو نویں پارلیمانی انتخابات کرانے کی منظوری دے دی ہے۔ایرانی وزارت داخلہ نے ایک ہفتہ قبل یہ تجویز گارجین کونسل کو بھیجی تھی۔گارجین کونسل (ولایت فقیہ)چھاسلامی ججوںپر مشتمل ہے جن کا تقررسپریم لیڈر اور پارلیمنٹ کے منتخب کردہ چھ وکیل کرتے ہیں۔آئینی طور پر کونسل ہی صدارتی ، پارلیمانی اور ایکسپرٹ اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کی جانچ کرتی ہے۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment