Wednesday, March 02, 2011

ٹیکس میں چھوٹ کے ساتھ عام بجٹ لوک سبھا میں پیش


نئی دہلی : مرکزی وزیر مالیات پرنب مکھرجی نے ملازمت پیشہ افراد، متوسط طبقہ اور کاشتکاروں کے ساتھ عام صارفین کو کسی نہ کسی شکل میں راحت و مراعات کے اعلان کے ساتھ2011-12 کا عام بجٹ لوک سبھا میں پیش کر دیا۔مرکزی وزیر ریل ممتا بنرجی نے اگر ریل بجٹ پیش کرتے ہوئے اپنی ریاست مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کو مد نظر رکھا تو دوسری جانب مرکزی وزیر مالیات نے ملک کی پانچ ریاستوںآسام، تمل ناڈو، پانڈیچری کیرل اور بنگال میںجلد ہی ہونے والے اسسمبلی چناﺅ کو سامنے رکھتے ہوئے انکم ٹیکس کی چھوٹ میں مزید 20ہزار روپے کا اضافہ کر کے اسے 1لاکھ 80ہزار روپے کر دیا۔عام طورپر یہی خیال کیا جا رہا ہے کہ ملازمت پیشہ افراد اور کاشتکاروں کو اسی وجہ سے رعایت ملی ہے۔سینئیر سٹیزن کی عمر کی حد 65سال سے کم کر کے 60سال کر دی گئی۔ 80یا اس سے زائد کی عمر کے افراد کے لئے ایک انتہائی سینئر سٹیزن کی کیٹیگری بنائی گئی ہے اور انہیں انکم ٹیکس کی حد میں 5لاکھ روپے تک کی چھوٹ دی گئی ہے۔خواتین کو انکم ٹیکس کی حد میں چھوٹ جو 1,90,000تھی برقرار ہے اس میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔وزیر مالیات نے ہائسنگ لون کی حد بھی بڑھا کر 25لاکھ روپے کر دی ہے ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ کمپنیوں سے متعلق نیا بل رواں پارلیمانی اجلاس میں ہی پیش کر دیا جائے گا۔
بجٹ کی اہم خصوصیات:
۰انکم ٹیکس کی حد ایک لاکھ 60ہزار سے بڑھا کر 1لاکھ 80ہزار کر دی گئی ۰ سینئر سٹیزن کے لئے چھوٹ کی حد بڑھا کر ڈھائی لاکھ کر دی گئی ۰ انکم ٹیکس ریٹرن داخل نہ کرنے والوں کی الگکٹیگری بنے گی۰کچھ تنخوا داروں کو ریٹرن داخل کرنے سے مثتثنیٰ قرار دیا جا سکتا ہے ۰ چھوٹے انکم ٹیکس دہندگان کے لئے ”سوگم یوجنا“ ۰ ای سی ایس کے ذریعہ ٹیکس ادائیگی کی اسکیم ۰سالانہ شرح نمو میں 8.6فیصد اضافہ متوقع ۰ سال 2011-12کے دوران اقتصادی ترقی کی رفتار 9فیصد رہنے کی امید ۰خدمات کے زمرے میں 9.6فیصد، صنعتی شعبہ میں 8.1فیصد، زرعی شعبہ میں 5.4فیسڈ کا اضافہ متوقع ہے ۰ہر قسم کی سبسڈی پر نظر رکھنے کے لئے ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۰2012سے نقد سب سڈی ملے گی ۰رسوئی گیس، کیرسین اور کھاد میں چھوٹ ملے گی ۰یکم اپریل 2012سے ڈائرکٹ ٹیکس کوڈ لاگو ہو گا۰مکانتعمیر کرنے کے لئے قرضہ میںرعایت دینے کا اعلان ۰ غریبوں کو مکان قرضہ دلانے کے لئے پیکیج کا اعلان ۰ کاشتکاروں کو 4.75لاکھ کروڑ روپے کا قرض ۰ 15نئے میگا پارک بنیں گے ۰ کسانوں کو7فیصد شرح سود پر قرضہ دیا جائے گا ۰ جو کسان وقت پر قرضہ واپس کرے گا اسے 3فیصد کی چھوٹ دی جائے گی ۰ 40ہزار ٹن اناج جمع رکھنے کا بندوبست کیا جائے گا ۰زرعی منڈی قانون میں ترمیم ہو گی ۰بنیادی ڈھانچے کے لئے 2.14لاکھ کروڑ روپے مختص ۰سماجی شعبہ پر اخراجات کے لئے 1.6لاکھ کروڑ روپے مختص ۰کالے دھن سے نمٹنے کے لئے 5نکاتی پروگرام ۰ آنگن باڑی ملازمین کی تنخواہ دوگنی کرنے کی تجویز ۰ یہ تنخواہ 1500سے بڑھا کر 3000کی جائےگی۔تعلیمی بجٹ پر 52ہزار کروڑ روپے کا خرچ، 24فیصد کا اضافہ ۰
کیا سستا ہوا:
بیسک فوڈ، اسٹین لیس اسٹیل، ریفریجریشن سسٹم، موبائیل فون، ایگریکلچر مشنری، ٹریکٹرز، سیمنٹ، گیس ڈسپینسرس، دھاگے/کچا سلک، ایل ای ڈی لائٹس،پرنٹرز ، کاغذ، بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں، ہوم لون،ڈائپرز اور سینیٹری نیپکنز، ہومیو پیتھک دوائیں اور صابن۔
مہنگے ہوئے:
برانڈڈ ملبوسات،ائر ٹریول سروس ٹیکس (250روپے انٹرنیشنل اڑان اور 50روپے ڈومسٹک اڑان)، ہوٹل سروسز، ائر کنڈیشنڈ بار، ائر کنڈیشنڈ ہاسپیٹل۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest Urdu News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment