Wednesday, March 23, 2011

لیبیا پر نو فلائی زون مشن میں برطانوی طیارے بھی شامل


لندن: لیبیا پر نو فلائی زون نافذ کرنے کے لئے اتحادی فوجوں کی کوششوں میں اب برطانیہ نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا شروع کر دیا ہے۔ برطانیہ کے بارہ طیاروں کی اٹلی کے جنوب میں واقع فضائیہ کے اڈے پر آمد کے ساتھ ہی برطانوی طیاروں کی اس کارروائی میں حصہ لینے کا عمل مکمل ہو نے کے قریب ہے۔نو فلائی زون کی نگرانی کے لئے گشت کرنے کے پہلے مشن میں آر اے ایف جنگی طیارے حصہ لے رہے ہیں۔ لیبیا کے عوام کو کرنل معمر القذافی کے ظلم و ستم سے بچانے کے لئے میدان کارزار میں کودنے والے امریکہ اور فرانس سمیت بین الاقوامی اتحاد میں برطانیہ بھی شامل ہے۔دریں اثنا میزائیل حملوں کے تیسرے روز لیبیا میں فضائی حملوں کی حمایت میں ایک سرکاری قرار داد دار العوام میں 544ووٹوں کی اکثریت سے منظور کر لی گئی۔ ہاﺅس آف کامنز میں بحث کا محور اقوام متحدہ کی وہ قرار داد 1973 تھی جسے گذشتہ ہفتہ سلامتی کونسل نے منظور کیا تھا۔ہاﺅس آف کامنز میں 557اراکین میں سے صرف 13ممبران نے سرکاری قرار داد کی ممخالفت میں ووٹدیا۔ اسی درمیان اٹلی نے یہ سوال اٹھا دیا ہے کہ نو فلائی زون آپریشن پر اصل کنٹرول کس کا ہوگا۔ اٹلی کی حکومت چاہتی ہے کہ یہ کنٹرول ناٹو کو دے دیا جائے تاکہ اس مشن کو وسیع فوجی و سیاسی سمت مل سکے۔اٹلی کیحکومت نے یہ دھمکی بھی دی ہے کہاگر اس آپریشن کی کمان ایک ڈھرے پر نہیں لائی گئی تو وہ اپنے فضائی اڈوں کو استعمال کرنے کی اجازت دینے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔ دریںا ثناء لیبیا پر فوجی حملے کے خلاف لندن میں برطانوی وزیراعظم کی رہائش گاہ کے باہرتقریباً 200افراد نے مظاہرہ کرتے ہوئے قذافی کے حق میں او ر ڈیوڈ کیمرون ' سرکوزی اور اوبامہ کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ '' ہمارے خاندانوں اور بچوں پر بم باری بند کرو'' اور ہم نے اقوام متحدہ کے مبصروں کا مطالبہ کیا تھا کروز میزائل حملوں کا نہیں
Read In English

For more news visit our page : Latest Urdu News, Urdu News,Online News



0 comments:

Post a Comment