لندن: برطانیہ نے یمن میں اپنا سفارت خانہ بند کر کے سفارت خانہ کے تمام ملازمین کو وطن واپس بلا لیا اور وہاں مقیم برطانوی شہریوں سے کہا کہ یمن کے خراب ہوتے حالات کے مد نظر وہ جتنی جلد ممکن ہو سکے ملک چھوڑ دیں۔برطانیہ کی وزارت خارجہ کے مطابق برطانیہ نے یمن کے سفارت خانہ میں مٹھی بھر اسٹاف چھوڑا ہے ساتھ ہی وہاں مقیم برطانوی باشندوں سے کہہ دیا ہے کہ قبل اس کے کہ ملک کے حالات مزید خراب ہوں وہ وطن واپس چلے جائیں کیونکہ اگر یمن کے حالات بد تر ہو گئے تو حکومت کے لئے ان برطانوی شہریوں کو سفارتی خدمات بہم پہنچانابہت مشکل ہو جائے گا۔وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ یوں تو برطانیہ اپنے شہریوں سے گذشتہ دو ہفتوں سے یمن سے چلے جانے کو کہہ رہا ہے لیکن بدھ کو یہ اعلان اس لئے کرنا پڑا ہے کیونکہ یمن کے حالات بہت تیزی سے بگڑنا شروع ہو گئے ہیں۔وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں یمن کے تمام فریقوں کو تلقین کی ہے کہ وہ جہاں تک ہو سکے تحملسے کام لیں اور صورت حال کو بگڑنے سے بچانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں۔
Read In English
RSS Feed
Twitter
1:52 PM
Shawn Elan
0 comments:
Post a Comment