Wednesday, March 23, 2011

قوام متحدہ نے حملے بند کرانے کے لئے لیبیا کی درخواست مسترد کر دی


اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فرانس اور امریکہ کے فضائی حملے بند کرانے کے لئے ایک ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی لیبیا کی درخواست مسترد کر دی۔ لیبیا کے وزیر خارجہ موسیٰ کاﺅسا کے اس مکتوب پر جس میں انہوں نے لکھا کہ ایک غیر ملکی سازش کے تحت لیبیا اس کی علاقائی یکجہتی اور اتحاد کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، سیکورٹی کونسل کے اراکین نے بند کمرہ تبادلہ خیال کیا۔ اس مکتوب میں کاﺅسا نے فرانس اور امریکہ پر الزام لگایا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لہٰذا یہ جارحیت بند کرانے کے لئے فوری طور پر ہنگامی اجلاس بلایا جائے۔ لیکن اس بند کمرہ تبادلہ خیال میں اتفاق رائے سے طے پایا کہ کوئی ہنگامی اجلاس نہ بلایا جائے اور یہ درخواست مسترد کر دی گئی۔یاد رہے کہسیکورٹی کونسل نے جمعرات کو ایک قرار داد منظور کر کے لیبیائی لیڈر کرنل معمر القذافی کے حملوں سے لیبیائی شہریوں کو بچانے کے لئے فضائی حملوں اور لیبیا پر نو فلائی زون نافذ کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ہفتہ کو امریکہ، فرانس اور برطانوی فوجوں نے لیبیا کے فضائی دفاعی تنصیبات، ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں و دیگر فوجی ساز و سامان پر فضائی حملے شروع کر دئے۔ لیبیا کی صورت حال سے متعلق سیکریٹری جنرل جمعرات کو سیکورٹی کونسل میں بیان دیں گے۔
Read In English

For more news visit our page : Latest Urdu News, Urdu News,Online News

0 comments:

Post a Comment