Wednesday, March 02, 2011

لیبیا کے کئی شہروں پر باغیوں کا قبضہ، طرابلس پر قبضہ کے لئے فوج سے مدد مانگی


نالوت: لیبیا کے ڈکٹیٹر کرنل معمر القذافی کے خلاف تحریک چلانے والوں نے ملک کے کئی مغربی علاقوں پر قبضہ کر لیا جبکہ اقتدار سے دستبردار ہو جانے کے لئے عالمی لیڈروں کی جانب سے دباﺅ کے باوجود قذافی باغیوں کی اس کامیابی کو کوئی اہمیت نہیں دے رہے۔احتجاجیوں نے کئی مشرقی و مغربی شہروں پر اپنا کنٹرول قائم کر کے متوازی نیشنل کونسل قائم کر لی ہے اور فوج سے اپیل کی ہے کہ طرابلس پر قبضہ کے لئے وہ ان کی مدد کرے۔ادھر امریکہ نے کہہ دیا ہے کہ قذافی کو اکھاڑ پھینکنے کی کوشش کرنے والی عوام کا وہ ہر ممکن ساتھ دینے اور ان سے تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ اقوام متحدہ کے پناہ گزیں کمیشن نے کہا ہے کہ لیبیا کے حالات نے ملک میں ہنگامی بنیاد پر انسانی ہمدردی کرنے کی صورت حال پیدا کر دی ہے۔امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے صدر بارک اوبامہ سمیت تمام عالمی لیڈروں کی جانب سے قذافی کو اقتدار سے کنارہ کشی اختیار کر لینے کی اپیل کو دوہرایا۔انہوں نے کہا کہ قذافی کو جس صورت حال کا سامنا کرنا ہے یہ اس کا آغاز ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے تو ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ان کے دور اقتدار کا خاتمہ کسی قسم کی خونریزی کے بغیر ہو ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ چاہتا ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے قذافی اقتدار سے بے فدخل ہو جائیں۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest Urdu News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment