Wednesday, March 23, 2011

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں7بچوں سمیت 17زخمی


غزہ سٹی: فلسطینی ڈاکٹروں نے بتایا کہ غزہ میں رات بھر اسرائیلی فضائی حملے ہوتے رہے جس میں 17افراد زخمی ہو گئے۔ اس سے قبل ہفتہ کے اواخر میں جنگجوﺅں نے جنوبی اسرائیل میں درجنوں مارٹر داغے۔فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے اکثر کو معمولی چوٹیں آئی ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ دو خواتین اور سات بچے بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ ایک اسرائیلی فوجی ترجمان نے کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارہ نے چھ ٹارگٹ پر حملے کئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ جن مقامات کو نشانہ بنای گیا ان میں دو دہشت پسندوں کی سرنگیں، دو ہتھیار سازی کی فیکٹریاں اور دو دیگر سائٹس تھیں ۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ سرنگیں اسرائیل میں سرحدی علاقوں میں گھس کر حملے کرنے کی نیت سے تعمیر کی گئی تھیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یہ اسرئیلی حملے در اصل ہفتہ کو غزہ سے میزائیلوں اور مارٹروں کے 56حملوں کی جوابی کارروائی کے طور پر کئے گئے ہیں۔ فلسطینی چشم دید گواہوں نے کہا کہ غزہ پٹی کے شمال اور وسطی علاقہ کے ٹارگٹ میں غزہ کی نگرانی کرنے والی حماس کی پولس چوکی اور اس کے فوجی بازو کا ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ایزدین اقصام بریگیڈس بھی شامل ہیں۔ چشم دید گواہوں نے بتایا کہ تعمیراتی سمان تیار کرنے والی ایک فیکٹری اور ایک میٹل ورکشاپ کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔ غزہ کے باشندوں نے بتایا کہ انہیں اسرائیلی فوج
کی جانب سے ٹیلی فون آنے لگے تھے کہ وہ حماس کی تنصیبات کے آس پاس کے علاقوں سے چلے جائیں۔

For more news visit our page : Latest Urdu News, Urdu News,Online News

0 comments:

Post a Comment