Wednesday, March 23, 2011

ہندوستان نے کرکٹ میچ دیکھنے کے لئے 5000پاکستانیوں کو ویزا جاری کیا


نئی دہلی : جذبہ خیر سگالی کا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے ہندوستان نے کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تا فائنل میچ دیکھنے کے لئے 5000پاکستانی شہریوں کو ویزا جاری کیا ہے۔ان میں سے اکثر کو 15روزہ کثیر قومی ویزا جاری کیا گیا ہےجس سے وہ سری لنکا اور بنگلا دیش میں ہونے والے میچز دیکھنے کے لئے ان ملکوں میں بھی جا سکتے ہیں۔اگرچہ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی تقاضے پورے کرنے کے سخت عمل سے گذارنے کے بعد ہی یہ ویزے جاری کئے گئے ہیں لیکن ریکارڈ بتاتا ہے کہ بہت سے پاکستانی ویزا مدت ختم ہونے کے باوجود کسی اجازت کے بغیر برسوں سے ہندوستان میں مقیم ہیں۔2005میں ویزا میعاد ختم ہونے کے باوجود 4742پاکستانی لا پتہ ہو گئے تھے اور 2006میں یہ تعداد بڑھ کر 5392، 2007میں 7547اور 2009میں 7691ہو گئی ہے۔2005میں لاپتہ 4742پاکستانیوں میں سے صرف 371کا ہی سراغ لگایا جا سکا تھا۔ باقی لوگوں کا اب تک کوئی اتہ پتہ نہیں ہے اور سیکورٹی ایجنسیوں کو اندیشہ ہے کہ ان میں سے اکثر دہشت پسند، اسمگلرز، منشیات کے سوداگر اور دیگر جرائم پیشہ جیسے ناپسندیدہ عناصر ہو سکتے ہیں۔تاہم وزیر داخلہ نے کہا کہ تمام ویزے کرکٹ میچوں کیٹکٹوں، ریٹر ن ٹکٹ مقامی پتہ کے اندراج کی بنیاد پر 45روز پہلے ہی جاری کر دئے گئے تھے۔
Read In English

For more news visit our page : Latest Urdu News, Urdu News,Online News

0 comments:

Post a Comment