Wednesday, March 23, 2011

ہیلتھ کئیر پر 5فیصد سروس ٹیکس کی تجویز واپس


نئی دہلی : ہر جانب سے کئے جارہے زبردست مطالبہ کے آگے جھکتے ہوئے وزیر مالیات پرنب مکھرجی نے طبی خدمات پر 5فیصد سروس ٹیکس واپس لینے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کئیر پر 5فیصد ٹیکس کا مطلب مالیہ بڑھانا نہیں تھا بلکہ اس کا مقصد جی ایس ٹی(گڈس اینڈ سروسز ٹیکس) کو متعارف کرانا تھا ۔ لوک سبھا میں مسٹر مکھرجی نے مالی بل پیش کرتے ہوئے یہ کہا کہ اس وقت تک جب تک کہ جی ایس ٹی کا نفاذ نہیں ہوتا وہ اسپتالوں میں علاج یا تشخیصی جانچ کے نام پر لئے جانے والے 5فیصد ٹیکس کی تجویز واپس لیتے ہیں۔

Read In English

For more news visit our page : Latest Urdu News, Urdu News,Online News

0 comments:

Post a Comment