Saturday, March 26, 2011

خود کش بمبار کا تھانہ پر حملہ، 5پولس ا ہلکار ہلاک 25زخمی



ہنگو : یہاں جمعرات کی صبح ایک بم دھماکہ میں کم از کم 5پولس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ یہاں دو آبہ تھانہ کے قریب ہوئے اس طاقتور بم دھماکہ میں 25زخمی بھی ہوئے ہیں۔رپورٹوں کے مطابق ایک خود کش بمبار دھماکہ خیز مادہ سے بھری گاڑی چلاتے ہوئے عمارت کا گیٹ توڑتا ہوا دو آبہ تھانہ میں گھس گیا جس سے خود کش بمبار سمیت گاڑی ایک فلک شگاف دھماکہ سے اڑ گئی۔ دھماکے میں پانچ پولس والوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔جس وقت یہ واردارت ہوئی تو تھانہ میں نائٹ ڈیوٹی کا اسٹاف گھر واپسی کی اور دن کا اسٹاف ڈیوٹی جوائن کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔اچانک ہوئے اس زبردست دھماکے سے تھانہ اور اس کے آس پاس واقع عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا دھماکہ ہوتے ہی آس پاس کے تمام علاقوں میں بھگدڑ مچ گئی اور لوگ تھانے کی طرف سے زخمیوں کی چیخ پکار سن کر تھانہ کی جانب دوڑ پڑے جہاں موقع پر تھانہ میں موجود پولس اہلکار خون میں نہائے فرش پر پڑے نظر آئے۔ دھماکہ ہوتے ہی لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے افسران بچاﺅ عملہ کے ساتھ جائے حادثہ پہنچ گئے اور زخموں سے چور پولس والوں کو تیزی کے ساتھ اسپتال پہنچانا شروع کر دیا ۔ان زخمیوں میں کچھ کی حالت بہت نازک بتائی جاتی ہے جس سے خدشہ ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔ ابتدائی خبروں میں بتایا گیا تھا کہ ہلاک شدگان میں صرف ایک پولس جوان اور 4عام شہری ہیں۔
Read In English

For more news visit our page : Latest Urdu News, Urdu News,Online News

0 comments:

Post a Comment