Wednesday, February 16, 2011

ایران میں سیکورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپیں، ایک ہلاک درجنوں زخمی


تہران: ایرانی پولس نے تصدیق کی ہے کہ سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔زخمیوں میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایرنا نے کار گذار پولس کمانڈر جنرل احمد رضا ردان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیر کو ہوئے احتجاجی مظاہرے میں زخمی ہونے والوں میں سیکورٹی فورسز کے 9جوان شامل ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ لاتعداد افراد گرفتار کیے گئے ہیں لیکن انہوں نے گرفتار شدگان کی صحیح تعداد نہیں بتائی۔ردان نے الزام لگایا کہ عراق میں مقیم اپوزیشن گروہ مجاہدین خلق(ایم ای کے) نے یہ تشدد برپا کیا ہے لیکن انہوں نے اپنے اس دعوے کو درستثابت کرنے کا کوئی ثبوت نہیں پیش کیا۔مصری انقلاب کے بعد مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں حکومت وقت کے خلاف عوامی مظاہرے شروع ہو چکے ہیں اور ان میں ایران بھی شامل ہو گیا ہے جہاں پیر کو پچھلے ایک سال کے دوران اپوزیشن نے پہلا بڑا مظاہرہ کیا ۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest Urdu News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment