Thursday, February 03, 2011

امریکہ پاکستان کے بغیر بھی افغان جنگ جیت سکتا ہے: ڈپٹی کمانڈر


کابل: افغانستان میں امریکی فوج کے ڈپٹی کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ڈیوڈ روڈرکس نے کہا ہے کہ اگر پاکستان اپنی سرزمین پر واقع انتہا پسندوں کو ٹھکانوں کو ختم نہ بھی کرے تو کوئی فرق نہیں پڑتا اور امریکہ اس کے بغیر بھی افغان جنگ جیت سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان شمال مغربی سرحد پر بڑی موثر کارروائی کی ہے لیکن شمالی وزیرستان میں اسے ابھی بہت کچھ کرنا ہے۔القاعدہ اور طالبان کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی حمایت اور امداد کی وجہ سے مغربی ممالک پاکستان پر سخت نکتہچیں ہیں۔انہوں نےشمالی وزیرستان میں انتہا پسندوں کے ٹھکا نوں کی مسلسل موجودگی کے حوالے سے کہا کہ ان کے ذہن میں کوئی مشن اسٹاپر نہیں ہے۔امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان مزید کچھ کرے اور اس سلسلہ میں اس کی اس لئے حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کیونکہ اس سے ہم جو کچھ کرنا چاہتے ہیں وہ ہمارے لئے آسان ہو جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی کیا جا سکتا ہے اور اب تک پاکستان جو کچھ کر چکا ہے وہ کافی اہم ہے۔امریکہ کافی عرصہ سے اس بات سے کافی پریشان ہے کہ پاکستان اپنے قبائلی علاقوں میں سرگرم انتہا پسندوں کی سر کوبی کے لئے کچھ نہیں کر رہا۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment