Monday, February 07, 2011

ملیشیا میں مصر جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش نہ کی جائے: نجیب تن رزاق


میری: ملیشیا کے وزیر اعظم نجیب تن رزاق نے اپوزیشن کو انتباہ دیا ہے کہ وہ ملک میں اقتدار پر زبردستی قبضہ کرنے کے لیے مصر جیسے مظاہرے کرنے کی کوشش نہ کرے۔انہوں نے میری میں چینی سال نو کے موقع پر کہا کہ اپوزیشن یہ نہ سوچے کہ جو کچھ مصر میں ہو رہا ہے یہاں بھی ہونا چاہئے۔حکومت یہاں ہر گز ایسا نہیں ہونے دے گی۔مصر میں گذشتہ 15روز سے حسنی مبارک اور ان کی سرکار کے خلاف مظاہرے ہو رہے ہیں اور اخوان المسلمون سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں نے مذاکرات کے دوران سیاسی اصلاحات سمیت جتنی بھی تجاویز تھیں سبھی کو مسترد کر دیا۔بلکہ انہوں نے ملک کی اس طاقتور شخصیت حسنی مبارک کی برطرفی کی اپنی مہم میں اور شدت پیدا کر دی۔دریں اثنا مصر کی میڈیکل تعلیم کے ملیشیا میں موجود ایجنٹ میدک میسر مقامی یونیورسٹی سے اس بات پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں کہ ان کے 1000میڈیکل طلبا کو وہاں امتحان دینے کی اجازت دے دی جائے تاکہ ان کا تعلیمی سال برباد نہ ہو۔

Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment