Wednesday, February 23, 2011

پاکستانی فوج مقررہ حد سے زیادہ اخراجات کر بیٹھی


اسلام آباد : پاکستان کے میڈیا کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ششماہی میں ہی پاکستان کے دفاعی اخراجات مقررہ حد سے 60ارب روپے زیادہ ہو گئے ہیں۔ایک اعلیٰ فوجی افسر نے ڈان اخبار کو بتایا کہ وزارت مالیات کے مطابق چھ ماہ کے دوران دفاعی اخراجات 175ارب روپے ہونے چاہئیں لیکن یہ 235ارب روپے سے زیادہ خرچ کر دیے گئے ۔ رواں مالی سال میں دفاع پر 442روپے خرچ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔اس افسر نے بتایا کہ دفاعی بجٹ کا ایک کثیر حصہ افغانستان کی سرحد سے متصل علاقوں میں انتہا پسندوں کے خلاف خرچ ہو رہا ہے۔اگر پاکستان کے دفاعی اخراجات کی یہی رفتار رہی تو مالی سال ختم ہوتے ہوتے یہ اخراجات بڑھ کر 580ارب روپے سے بھی زیادہ ہو جائیں گے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest Urdu News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment