Wednesday, February 23, 2011

ڈیوس کو چھوڑا تو پاکستان میں بغاوت ہو جائے گی: عمران خان


اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اورتحریک انصاف کے چیر مین عمران خان نے حکومت کو وارننگ دی ہے کہ اگر دو پاکستانی شہریوں کو لاہور میں گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار امریکی شہوری ریمند ڈیوس کو رہا کیا گیا توملک میں مصرا ور تیونیشیا جیسی بغاوت ہو سکتی ہے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ یہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے اور اگر ڈیوس کو سفارت کاری ضابطوں کے تحت امریکہ کو سونپا گیا تو پاکستان میں بغاوت ہو سکتی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ویسے بھی ملک میں مصر جیسے بلکہ اس سے کچھ زیادہ ہی خراب حالات ہیں۔عمران خان کے اس بیان سے ملک کی جماعت الدعویٰ جیسے انتہا پسند گروپوں کو کافی تقویت پہنچی ہے۔

For news in Urdu visit our page : Latest Urdu News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment