Wednesday, February 02, 2011

ایران مصری عوام کے ساتھ ہے: علی اکبر صالحی


Ali Akbar Salehi تہران : ایران نے مصر اور تیونیشیا کے عوام کی اپنے حکمرانوں کے جبر و استبداد کے خلاف تحریک کو سراہا اور ان کی صدائے احتجاج کو حق بجانب قرار دیا۔ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے کہا کہ تیونیشیائی اور مصری عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ خطہ میں مہم جوئی اور عالمی طاقتوں کے وہاں کنٹرول کا دور تمام ہوا اور عوام اب اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ملکوں میں عوامی مظاہرے خطہ میں ترقی کی ضرورت کی جانب اشارہ کرتے ہیں اور غیر جمہوری نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔صالحی نے یہ بھی کہا کہ دنیا کے تمام آزادی کے متوالوں کے ساتھ ایران بھی مصری عوام کی جدو جہد اور تحریک کی حمایت کرتا ہے اور اس جدو جہد میں اپنی جانیں قربان کردینے والوں کو خراج عقیدت اور ان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی و تعزیت کرتا ہے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

 

0 comments:

Post a Comment