Wednesday, February 16, 2011

داﺅد کی دوسری بیٹی کی شادی کی تقریب میں میاں داد اور پاکستانی فوجی افسروں کی شرکت


ممبئی : انڈر ورلڈ ڈان داﺅد ابراہیم کی دوسری بیٹی مہرین نے کراچی کے کلفٹن علاقہ میں ایوب نامی ایک پاکستانی نژاد امریکی سے خفیہ طور رپر شادی رچا لی۔یہ شادی 4فروری کو ہوئی تھی اور پھر دوسرے روز داﺅد کےعالیشان بنگلہ میں استقبالیہ دیا گیا۔ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب بہت مختصر تھی اور چنیدہ مہمانوں کو ہی اس میں مدعو کیا گیا تھا۔ جن میں پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی کے کچھ افسران بھی شامل تھے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس روز داﺅد کے بنگلے کے باہر بہت سی چمچماتی قیمتی کاریں کھڑی دیکھی گئیں۔اس تقریب میں داﺅد کے سمدھی وسابق پاکستانی کرکٹر جاوید میاں داد اور ان کے اہل و عیال نے بھی شرکت کی۔ داﺅد کی بڑیبیٹی کی شادی جاوید میاں داد کے بیٹے سے ہوئی ہے۔ میانداد کی فیملی کے علاوہ اس میں داﺅد کے بھائیوں اور چھوٹا شکیل نے بھی شرکت کی۔ داﺅد ابراہیم کو چند ماہ قبل دل کا دورہ پڑا تھا اور صحتیاب ہوتے ہی داﺅد نے اپنی دوسری بیٹی کی جلد سے جلد شادی کرنے کی رٹ لگا رکھی تھی کیونکہ یہ شادی مئی میں ہی ہونا طے تھی لیکن ہارٹ اٹیک کی وجہ سے اسے موخر کر دیا گیا تھا۔داﺅد ابراہیم امریکہ کی جانب سے انٹرنیشنل دہشت گرد قرار دیے جانے کے بعد سے ہی پاکستان میں ایک فرضی نام سے مقیم ہے۔ ممبئی پولس کا دعویٰ ہے کہ اسے آئی ایس آئی کا تحفظ حاصل ہے۔لیکن پاکستانی حکومت اس کی پاکستان میں موجودگی کی تردید کر تی رہتی ہے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest Urdu News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment