Wednesday, February 16, 2011

آئی سی سی نے دھونی کو انتباہ دیا


نئی دہلی:انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )نے ہندوستانی کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سخت انتباہ دیا ہے کہ وہ ان کمپنیوں کی تشہیر نہ کریںجو ورلڈ کپ کے اسپانسروں کی حریف ہیں۔آئی سی سی کے مطابق دھونی نے آئی سی سی کے اشتہاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ سونی اور ایئرسیل کے اشتہار میں دھونی ایسے نظر آتے ہیں جیسے وہ ورلڈ کپ کی تشہیر کر رہے ہیں۔اس اشتہار میں دھونی ٹیم انڈیا کی نیلی جرسی سے ملتے جلتے کپڑوں میں نظر آتے ہیں جبکہ کوئی بھی کھلاڑی ایسا نہیں کر سکتا۔ آئی سی سی نے ورلڈکپ کے اسپانسروںکو ذہن میں رکھتے ہوئے اشتہارات کے سلسلہ میں سخت ہدایات جاری کی ہیں۔جس کے تحت صرف اسپانسر کرنے والی کمپنیاں ہی کھلاڑیوں کو سرکاری کپڑوں میں دکھا سکتی ہیں۔ ایل جی انڈیا ورلڈ کپ کی باضابطہ اسپانسر ہے۔ جبکہ سونی اس کی حریف کمپنی ہے۔آئی سی سی نے کھلاڑیوں کو ایسے اشتہار کرنے پر کچھ چھوٹ دے رکھی ہے جس میںکھلاڑی کے لباس کا رنگ ٹیم کی جرسی یا قومی پرچم کے رنگوں سے مماثلت نہ رکھتا ہو نیز اس اشتہار کا عالمی کپ ٹورنامنٹ سے کسی بھی قسم کاکوئی تعلق نہ دکھائی دے۔ ٹیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے تک تیسری پارٹی کھلاڑیوں کا نام یا تصویر کسی ایڈکے لئے استعمال نہیں کر سکتی ، جس میں ٹیم کٹ ، یونیفارم کا استعمال ہو، میدان میں ٹیم کا کوئی کھلاڑی کسی دوسری کمپنی کے لوگو کا استعمال نہیں کر سکتے۔ اس روشنی میں آئی سی سی نے تمام 14 ٹیموں کو انتباہ کیا ہے کہ اگر کسی کھلاڑی نے معاہدہ کی خلاف ورزی کی تو اسے ورلڈ کپ سے باہر کر دیا جائے گا۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest Urdu News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment