Wednesday, February 02, 2011

مصر میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران ہزاروں قیدی جیلوں سے فرار


قاہرہ: مصر میں حکومت مخالف مظاہروں کے ساتویں روز ہزاروں قیدی جیلوں سے فرار ہو گئے۔ایک سیکورٹی اہلکار نے بتای کہ شمالی قاہرہ کے وادی نصرون میں محافظوں کو قابو کر کے ہزاروں قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ان میں اسلام پرست سیاسی قیدیوں کی اکثریت ہے۔یہ تمام قیدی فرار ہو کر قریبی قصبوں اور دیہات میں رو پوش ہو گئے۔فایوم کی جیل میں قید درجنوں قیدی پولس سے تصادم کے دوران فرار ہو گئے اس تصادم میں ایک پولس اہلکار ہلاک ہو گیا ۔ مشرقی قاہرہ میں ابو زابیل جیل میں ہوئے تشدد میں آٹھ قیدی ہلاک ہو گئے۔مصر کی اور بھی کئی چھوٹی بڑی جیلوں سے قیدی فرار ہو گئے لیکن ان کی صحیح تعداد کا علم نہیں ہو سکا ہے۔مصر میں حکومت مخالف مظاہروں کو کچلنے اور امن و امان قائم رکھنے کے لیے فوج کو مداخلت کرنے کا حکم دینے کے باوجود ملک بھر میں زبردست مظاہرے جاری ہیں اور ملک کے کئی حصوں میں مظاہرین کے آگےپولس کے بے بس ہو جانے کی وجہ سے ہر طرف افراتفری مچی ہوئی ہے ۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment