Wednesday, February 23, 2011

عزت سے بلایا گیا تو پھر ہندوستان جاﺅں گا: راحت فتح علی


اسلام آباد: سید نور اور مصطفےٰ قریشی سمیت پاکستانی فلم انڈسٹری کی تمام بڑی شخصیات کی جانب سے اس استدعا کے باوجود کہ شیو سینا کی دھمکی کے بعد کوئی پاکستانی اداکار اور فنکار ہندوستانی فلموں اور ٹی وی سیریلیوں میں کام نہ کرے ، حال ہی میں اندرا گا ندھی ہوائی اڈے پر غیر ملکی زر مبادلہ ہندوستان سے باہر لے جانے کی وجہ سے مشہور گلو کار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان نے انہیں عزت و وقار سے بلوایا تو وہ ضرور جائیں گے۔حالانکہ مصطفیٰ قریشی نے کہا تھا کہ بارہا پاکستانی فنکاروں کو رسوا کیا گیا ہے اور شیو سینا بھی مسلسل زہر اگلتی رہی اور پاکستانی فنکاروں کی تذلیل کرتی رہی اس لیے کوئی بھی پاکستانی فنکار اپنے لیے نہ سہی کم از کم ملک کے وقار کی خاطر ہی ہندوستان جانے سے گریز کریں ۔راحت فتح علی خان کو 33ہزار دو سو سولہ ڈالر جرمانہ ادا کر نے کے بعد رہا کر دیا گیا تھا اور وہ پاکستان واپس آگئے ۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest Urdu News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment