Monday, February 07, 2011

ملیشیائی اپوزیشن ممبر پارلیمنٹ کے خلاف فرد جرم


کوالا لمپور (ملیشیا) : کولالمپور کے ایک وکیل این سریندرن نے بتایا ہے کہ ملیشیا کے ایک اپوزیشن ممبر پارلیمنٹ کے خلاف اپنے بلاگ میں شاہی خاندان کے ایک فرد کی توہین کرنے پر سرکشی کی فرد جرم عائد کی گئی ہے۔اس وکیل نے کہا کہ شعیمی شفیع کے خلاف اگر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو اسے زیادہ سے زیادہ تین سال کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔شہیمی پر الزام ہے کہ اس نے 30دسمبر کو اپنے بلاگ میں ایک اسٹیٹ سیکریٹری کے عہدے کے لیے سرکاری طورپر مقرر کیے گئے امیدوار کو چیلنج کر کے ملک کے بادشاہ کی توہین کی تھی۔سشیمی کی عدالت میں پیشی کے بعد ان کے ساتھیوں نے کہا کہ یہ سیاسی رنجش ہے اور ان کے خلاف اس کارروائی کے پس پشت سیاسی محرک کار فرما ہے۔جس کا واحد مقصد اپوزیشن کو ہراساں و خوف زدہ کرنا ہے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

 

0 comments:

Post a Comment