Wednesday, February 23, 2011

جنوبی افریقی ٹیم کے کوچ نے اپنے کتے کا نام سچن رکھا


نئی دہلی: جنوبی افریقہ کے ایک سابق کھلاڑی گیری کرسٹن تو ٹیم انڈیا کی کوچنگ کر رہے ہیں جبکہ ایک دوسرے جنوبی افریقی کھلاڑی جو اپنے ہی ملک جنوبی افریقہ کی ٹیم کے بولنگ کوچ ہیں ،نے دنیا کے بہترین بلے باز اور ہندوستان میں کرکٹ کا بھگوان کہلائے جانے والے سچن ٹنڈولکر کی دانسہ یا نادانستہ طور پر تذلیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کتے کا نام سچن رکھا ہے لیکن فوراً ہی اس کی وضاحت بھی کر دی کہ اس سے ان کا مقصد سچن جیسے عظیم کھلاڑی اور ان کے پرستاروں کی دل آزاری کرنا نہیں ہے اور اس کے لیے وہ یہ تاویل پیش کررہے ہیں کہ انہوں نے سچن کی توہین کرنے یا تذلیل کرنے کی نیت سے اپنے کتے کا نام سچن نہیں رکھا ہے بلکہ وہ سچن کے زبردست فین ہیں اور انہوں نے سچن کے تئیں اپنے محبانہ جذبات کے اظہار کے طور پر ہی اپنے کتے کا نام سچن رکھا ہے۔افریقی ٹیم کے کوچ ونسنٹ بارنیس نے مزید وضاحت کی کہ انہوں نے یہ نام سچن تندولکر کے اعزاز میں رکھا ہے کیونکہ وہ میرے پسندیدہ بلے باز ہیں۔یہاں ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے ونسنٹ نے کہا کہ سچن کی انہیں بہت یاد آرہی ہے چونکہ میں اسے اپنے ساتھ نہیں لا سکتااس لیے اس کی بہت کمی محسوس کر رہا ہو۔لیکن میں بے فکر بھی ہوں کیونکہ میرے غائبانہ میں اس کا خیال رکھنے والے بہت لوگ ہیں۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest Urdu News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment