Wednesday, February 23, 2011

قذافی نے ملک سے بھاگنے کی تردید کی


طرابلس:خود کو ہرگز ’معمر‘نہ ماننے والے 70سالہ معمر القذافی منگل کو اچانک ہی قومی ٹی وی پر نمودار ہوتے ہوئے اپنے قومی خطاب میں کہا کہ وہ ملک سے فرار نہیں ہوئے ہیں۔قوم کے نام اپنے نشری پیغام میں معمر قذافی نے کہا کہ وہ یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ وہ کہیں بھاگے نہیں ہیں بلکہ طرابلس میں ہی موجود ہیںاور یہ صرف افواہ ہے کہ وہ ملک سے فرار ہو کر تنزانیہ چلے گئے ہیں۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ ان آوارہ کتوں کے ٹی وی چینلوں کے بہکاوے میں نہ آئیںجو یہ رٹ لگائے ہوئے ہیں کہ وہ ملک سے بھاگ گئے ہیں۔ 42سال سے اقتدار پر قابض معمر رہنما کے خلاف عوام میں نفرت بڑھتی جا رہی ہے اور انہوں نے لیبیا میں پر تشدد مظاہرے شروع کر دیے ہیں اور ہر طرف سے ’قذافی بھگاﺅ، ملک بچاﺅ‘ اور قذافی جاﺅ، جاﺅ کے نعرے لگائے جارہے ہیں۔معمر قذافی اپنی جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان مظاہرین پر ہیلی کاپٹروں سے حملے کرا رہے ہیں تاکہ ان کے خلاف تحریک زور پکڑنے سے پہلے ی دم توڑ دے۔واضح رہے کہ لیبیا میں پیر کو 60سے زائد افراد مارے گئے تھے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest Urdu News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment