Monday, February 07, 2011

سوزوکی کمپنی نے مصر میں اپنی کاروں کی پروڈکشن پھر شروع کر دی

ٹوکیو: جاپان کی سوزوکی موٹر کمپنی نے کہا ہے کہ اس نے مصر میں ایک ہفتہ سے جاری خونریز حکومت مخالف مظاہروں کی وجہ سے ایک ہفتہ تک کاروں کی جو پروڈکشن روک دی تھی اب پھر شروع کر دی ہے۔کمپنی کے ایک ترجمان نے کہا کہ 30جنوری سے اس مشترکہ پلانٹ میں کاروں کی پروڈکشن معطل تھی ۔ یہ پلانٹ جنوبی قاہرہ میں جیزا مقام پر ہے جہاں ہر سال 7500کاریں تیار ہوتی ہیں۔تاہم ترجمان نے ک مصر کے اس بحران سے کمپنی پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کے بارے میں کہا کہ اس سلسلہ میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہیں۔نیساں کاریں بنانے والی کمپنی کا بھی پلانٹ جیزا میں ہی ہے لیکن وہاں کاروں کی پروڈکشنپیر کو بھی معطل رہی۔15روز ہ مظاہروں اور اس دوران متحارب گروہوں کے درمیان جھڑپوں میں 300افراد کی ہلاکت کے بعد حسنی مبارک پر دباﺅ بڑھتا جا رہا ہے کہ وہ افہام و تفہیم کی راہ اختیار کر کے اقتدار کی منتقلی کے عمل کو آسان بنائیں۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment