Wednesday, February 23, 2011

وستانوی ہی دارالعلوم دیو بند کے مہتمم رہیں گے،شوریٰ کا فیصلہ


دیو بند:گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی کی تعریف اور گجرات میں مسلمانوں کی ترقی سے متعلق بیان دینے پر تنازعہ میں گھر جانے والے غلام محمد وستانوی دارالعلوم دیو بند کے وائس چانسلر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔اس سلسلہ میں دیوبند میں دارالعلوم کی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں طویل بحث مباحثہ اور غور و خوض کے بعد وستانوی کوہی مہتمم کے عہدے پر برقرار رکھنا طے پایا گیا۔ مودی کے حوالے سے وستانوی کے بیان کی جانچ ایک کمیٹی کرے گی۔گورنر کونسل نے اس تمام معاملے کی جانچ کےلیے ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔گجرات سے تعلق رکھنے والے وستانوی کو 10جنوری کو مہتمم بنایا گیا تھا لیکن ان کے تقرر کے فوراً ہی بعد مودی کے حق میں ان کے بیان سے ایسا تنازعہ کھڑا ہوا کہ ان کی زبردست مخالفت شروع ہو گئی اور ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔یہاں تک کہ اس معاملے نے اتنا طول پکر لیا کہ طلبا دو گروپوں میں تقسیم ہو گئے اور فروری کے وسط میں وستانوی حامی اور مخالف گروہوں میں مدرسہ کے اندر ہی جھڑپیں ہونے لگیں جس میں کئی طلبا زخمی ہو گئے۔ ان جھڑپوں کی وجہ سے پورے دیوبند میں دفعہ 144نافذ کر دی گئی تھی۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest Urdu News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment