Saturday, February 12, 2011

موبائیل کال کے ریٹ بڑھیں گے


نئی دہلی:ٹیلی فون ریگولیٹری اتھارٹی آف انڈیا نے 2جی اسپیکٹرم کی نئی شرح کی سفارش کی ہے جو گذشتہ شرح کی نسبت 6گنا زیادہ ہے۔ جس کی وجہ سے موبائیل کمپنیوں کو پہلے سے زیادہ ادائیگی کرنی پڑے گی لیکن اس کے ساتھ ہی موبائیل کمپنیوں کی مشکلات بھی بڑھ جائیں گی کیونکہ بہت ممکن ہے کہ تمام موبائیل کمپنیاں اپنے اس اضافی اخراجات کا بوجھ صارفین پر ڈال دیں۔اس وقت پورے ملک میں تقریباً75کروڑ 21لاکھ افراد موبائیل استعمال کرتے ہیں جن میں سے 15کروڑ 29لاکھ ایر ٹیل کے، 12کروڑ 50لاکھ ریلائنس کے ،بی ایس این ایل کے 8کروڑ 60لاکھ اور آئیڈیا کے 8کروڑ 17لاکھ کے گاہک ہیں۔
For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment