Wednesday, February 02, 2011

مظاہرین نے حسنی مبارک کی تقریر مسترد کر دی


قاہرہ: مصر میں حکومت مخالف مظاہرین نے صدر حسنی مبارک کے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کی یہ تقریر مسترد کر د ی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ستمبر کے صدارتی انتخابات میں امیدوار نہیں ہوں گے اور اقتدار سے دستبردار ہو جائیں گے۔مسٹر مبارک نے منگل کی شبتقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ستمبر کے صدارتی چناﺅ کے بعد اقتدار سے دست بردار ہو جائیں گے۔گذشتہ ہفتہ سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کے آٹھویں روز منگل کو وہ زبردست ملین مارچ ہوا جس نے حسنی مبارک کو پوری طرح سے ہلاکر رکھ دیا ہے۔ادھر امریکی صدر بارک اوبامہ نے بھی کہا ہے کہکہ فوری طور پر بہت قرینے کے ساتھ اقتدار کی منتقلی ہو جانی چاہئے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس عمل میں امریکہ مصر سے ہر ممکن تعاون کرنے میں خوشی محسوس کرے گا۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment