Wednesday, February 16, 2011

سیکس اسکینڈلوں میں پھنسے اٹلی کے وزیر اعظم پر مقدمہ چلے گا


روم: کمسن بچیوں کے ساتھ سیکس اسکینڈلوں سے آئے روز اخبارات کی زینت بننے والے اٹلی کے وزیر اعظم سلویہ برلسکونی کے بارے میں ایک جج نے کہا ہے کہ اختیارات و عہدے کے غلط استعمال اور پیسے دے کرکم عمر بچیوں کے ساتھ سیکس کرنے کے معاملے میں ان پر اپریل میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ملن کی ایک عدالت کے جج کرسٹینا ڈی سینسا نے تیزی سے مقدمات کا نپٹارہ کرنے والی عدالت میں اس معاملے کی سماعت کے لیے 6اپریل تاریخ مورر کی ہے۔برلسکونی کے وکیل نے کہا کہ انہیں اس کے علاوہ اور کوئی توقع نہیں تھی۔برلسکونی کے معاملے کی سماعت تین خاتون جج کریں گی۔جج ڈی سنسا نے ملن کے مجسٹریٹ کی یہ درخواست منظور کر لی کہ 74سالہ وزیر اعظم پر ایک نائٹ کلب کی 17سالہ ڈانسر سے سیکس کرنے کے الزامات کی سماعت تیزی سے کرائی جائے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment