Saturday, February 12, 2011

بنائیک سین کی درخواست ضمانت مسترد


نئی دہلی : چھتیس گڑھ ہائی کورٹ نے شہری حقوق کی لڑائی لڑنے والے ڈاکٹر بنائیک سین کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ ریاستی حکومت نے ان کے ماﺅ باغیوں کے ساتھ تعلقات کی بنیاد پر ان کی ضمانت کی مخالفت کی تھی۔سین کو24دسمبر کو بغاوت اور ماﺅ نظریات کے حامل نرائن سانیال سے تعلق رکھنے پر عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی اس وقت وہ رائے پور کی جیل میں ہیں۔ چھتیس گڑھ حکومت کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل کشور بھدوڑی نے جسٹس ٹی پی شرما اور جسٹس آر ایل جھنوار پر مشتمل بنچ سے کہا کہ سین کے ماﺅ باغیوں سے گہرے روابط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قبضہ سے جو دستاویزات برآمد ہوئی ہیں اور جو ثبوت ملے ہیں وہ انہیں مجرم ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں لہٰذا خصوصی عدالت نے جو سزا سنائی ہے اسے برقرار رکھا جائے۔ وکیل استغاثہ نے کہا کہ یوں تو پیشہ کے اعتبار سے سین ایک ڈاکٹر ہیں لیکن ان کی رہائش گاہ کی تلاشی کے دوران بجائے اسٹیتھسکوپ ،نسخے، طب سے متعلق کاغذات یا عام طور پر ڈاکٹروں کے زیر استعمال رہنے والی اشیا ملنے کے بجائے ماﺅ باغیوں سے تعلقات ثابت کرنے والی دستاویزات و دیگر ثبوت ملے ہیں۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment