Wednesday, February 02, 2011

وینا ملک مولویوں پر برسی


لاہور: بگ باس اور اسپاٹ فکسنگ سے موضوع بحث بننے والی وینا ملک نے اپنے بھڑکیلے اور عریاں لباس تنقید کرنے والے علماءکو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستان کی عورتوں کو فرسودہ لباس پہننے اور ناموس کے نام پر مارے جانے کے خوف سے باہر نکلنے کی اپیل کی ہے۔پاکستانی اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی عورت برقعہ پہن کر اچھا محسوس کرتی ہے تو اسے برقعہ ہی پہننا چاہئے لیکن اگر کوئی مسلم عورت جینز پہننا چاہتی ہے تو اسے جینز پہننا چاہئے یہ ہر ایک کی اپنی اپنی پسند ہے۔ایک آسٹریلیائی اخبار میں شائع خبر کے مطابق ایک ٹاک شو میں مولویوں کے ذریعہ کی جانے والی تنقید کابڑی بیباکی اور بے خوفی سے جواب دیا اور کہا کہ اسلام میں کسی غیر عورت پر دوسری نگاہ ڈالنا سخت منع ہے تو آپ کو بھی سزا ملنی چاہئے۔ واضح رہے کہ یہ بات وینا ملک نے اس ٹاک شو میں کہی جس میں مفتی عبد القوی بھی تھے اور انہوں نے وینا ملک کو بے غیرت کہا تھا۔وینا نے کہا کہ اگر میں غلط ہوں تو آپ بھی غلط ہیں کہ غیر عورت پر بار بار نظر ڈال رہے ہیں ۔
For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment