Wednesday, February 02, 2011

ایمس میں8سالہ مریض کے ساتھ ڈاکٹر نے بد فعلی کی


نئی دہلی : ایک اتہائی غیر انسانی اور وحشیانہ حرکت کرتے ہوئے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے ایک ڈاکٹر نے ایک 8سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کی۔ اس بچے کے دماغ میں پھوڑا تھاجس کا تین روز قبل ہی آپریشن کیا گیا تھا۔اس واردات کا انکشاف اس وقت ہوا جب بچے کے والدین نے اسپتال کے حکام سے اس کی شکایت کی۔اسپتال کے ایڈمنسٹریشن نے اس کی انکوائری کے احکام جاری کر دیے ہیںاور اس کے لئے سینیر ڈاکٹر اے سی امینی کی سربراہی میں ایک پینیل تشکیل دے دیا گیا ہے۔اس بچے کے گھر والوں نے الزام لگایا کہ 23جنوری کو یہ واقعہ پیش آیا ۔یہ بچہ شمال مشرقی دہلی کے ہردیو پوری کا رہنے والا تھا اور 18جنوری کو اسے اسپتال میں داخل کیا گیا تھااور دو روز بعد اس کا آپریشن ہوا تھا ۔ اسے 24جنوری کو ڈسچارج ہونا تھا کہ عین ایک روز پہلے ایک ڈاکٹر نے اس کے ساتھ یہ حرکت کی۔اس سلسلہ میں کوئی کیس درج نہیں کیا گیا ہے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment