Monday, February 07, 2011

عامر قصاب کی عذر داری پر فیصلہ 21فروری کو


ممبئی : بامبے ہائی کورٹ ممبئی حملوں کے ملازم عامر اجمل قصاب کی سزائے موت پر 21فروری کو اپنا فیصلہ سنائے گی۔قصاب کی اس فیصلہ کے خلاف عذر داری پر تین مہینے تک سماعت کرنے کے بعد عدالت نے پیر کو فیصلہ کی تاریخ کا اعلان کیا۔تین ماہ تک دلائل سننے کے بعد 18جنوری 2011کو ہائی کورٹ نے سزائے موت کے خلاف عذر داری پر اپنا فیصلہ 7فروری تک کے لیے محفوظ کر لیا تھا۔ممبئی حملوں کو واحد زندہ بچ جانے والے مجرم عامر قصاب کو ذیلی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ واضح رہے کہ نومبر 2008میں قصاب اور اس کے ساتھیوں نے تین روز تک ممبئی شہر کو اپنے قبضہ میں رکھا تھا اور قتل عام مچایا تھا۔اس وقت قصاب ممبئی کی آرتھر رود جیل میں بند ہے۔قصاب کو مئی 2010کو پھانسی سنائی گئی تھی۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment