Saturday, February 12, 2011

رتن ٹاٹا نے کے ایف 18سوپر ہارنیٹ اڑایا


Ratan Tata (left) with pilot Todd Nelson just before the take-offبنگلور: ٹاٹا گروپ کے چیر مین رتن ٹاٹا نے جمعرات کو جدید ترین جنگی طیارہ بوئنگ کے ایف 18سوپر ہارنیٹ اڑایا۔ ایرو انڈیا 2011پروگرام سے وابستہ افسروں کا کہنا ہے کہ رتن ٹاٹا نے ایف 18اڑانے کے لیے امریکہ میں قائم بوئنگ ہیڈ کوارٹر سے اجازت مانگی تھی۔ٹاٹا نے جمعرات کو 11بجے اس بہترین جنگی طیارے کو اڑایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رتن ٹاٹا ایف 18کے بہت شوقین ہیں۔ ٹاٹا نے اس خاص موقع کے لیے بہت محنت کی تھی۔چونکہ اس طیارے کو اڑانے کے لیے قد کے مطابق وزن ہونا چاہئے اس لیے ٹاٹا نے خود کو فٹ رکھنے کے لیے دو مہینے تک خوب ورزش کی۔ اس کے علاوہ 1900کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اڑنے والے اس خاص طیارے میں دل کا دورہ پڑنے کا بھی امکان رہتا ہے۔ رتن ٹاٹا اپنے دل کی دھڑکنوں کو بھی قابو میں رکھنے کے تمام مشوروں پر سختی سے عمل کر رہے تھے۔رتن ٹاٹا اس سے پہلے 2007میں بھی ایف 18اڑا چکے ہیں۔ان کے ساتھی پائلٹ 36سالہ ٹوڈ نیلسن نے کہا کہ ٹاٹا نے بہت شاندار طریقہ سے طیارے کو کنٹرول کیا۔ انہوں نے طیارے کو اڑانے میں بہت لطف محسوس کیا اور طیارے کے کاک پت انہیں بہت پسند آیا۔ٹاٹا نے یہ طیارہ 10000فٹ کی بلندی پر اڑایا ۔ نیلسن نے مزید کہا کہ پرواز کے دوران ہم دونوں ایک دوسرے سے بات چیت بھی کرتے رہے۔نیلسن نے بتایا کہ ٹاٹا نے تقریباً آدھے گھنٹے تک طیارہ اڑایا۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment