Wednesday, February 16, 2011

ہنڈورا س میں طیارہ حادثہ،ایک وزیر سمیت 14ہلاک


تیگو سی گالپا:(ہنڈوراس) یہاں ایک طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا جس میں تعمیرات عامہ کے نائب وزیر روڈولفوروبیلو اور دو پائلٹ سمیت 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حادثہ ہنڈوراس کی راجدھانی تیگوسی گالپاکے قریب پیش آیا۔ذرائع کے مطابق ایرلائنس کے منیجر فیلکس پچیکونے کہا کہ اس حادثہ نے ان کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہون نے کہا یہ فلائٹ روز مرہ کی ایک پرواز ہے اور مستقل آتی جاتی رہتی ہے۔طیارے میں روڈولفو کے علاوہ یونائیٹڈ ورکرز فیڈریشن آف ہونڈراس کے مزدور لیڈر جوز اسرائیل سلیناس اور سابق وزیر مالیات کارلوس شین بھی سوار تھے وہ بھی ہلاک ہو گئے۔ حکومت نے اس حادثہ پر تین روز کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔حکام نے بتایا کہ جس وقت حادثہ ہوا تو زبردست دھند تھی اور تیز ہوائیں چل رہی تھیں۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News


0 comments:

Post a Comment