Wednesday, February 02, 2011

پشاور میں زبردست بم دھماکہ11ہلاک


پشاور: پاکستان کے خیبر پختون خوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک طاقتور بم دھماکے میں کم از کم 11افراد ہلاک اور 32زخمی ہو گئے۔یہ فلک شگاف دھماکہ شہر کے مضافات میں بدھا بیر علاقہ میں ہوا۔یہ بم ایک گاڑی میں نصب کیا گیا تھا جو اس دھماکے سے مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ایک سینیر افسر سراج احمدکے مطابق کئی گاڑیوں اور قریب ہی واقع دکانوں کو اس دھماکے سے نقصان پہنچا۔ایک سینیر پولس افسر لیاقت علی نے بتایا کہ پولس اور بم ڈسپوزل اسکواد نے علاقہ کی گھیرابندی کر دی ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اس دھماکے کا مقصد قریب ہی واقع تھانے کو اڑانا تھا لیکن دہشت گرد اس تھانے کی عمارت کے اطراف زبردست پہرے کی وجہ سے وہاں تک نہ پہنچ سکے اور گاڑی دور ہی پارک کر کے فرار ہو گئے۔خیبر پختون خوا کے ایک وزیر بشیر بلور فوراً ہی جائے واردات پہنچ گئے اور انہوں نے وہاں حالات کا جائزہ لینے کے بعد اس دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment