Tuesday, January 25, 2011

Hundreds of Indian students face deportation in US


واشنگٹن: بڑے پیمانے پر امیگریشن فراڈ کے الزامات میں سیکڑوں ہندوستانی طلباکا، جن میں زیادہ تر تعداد آندھرا پردیش کے طالبعلموں کی ہے، امریکہ سے نکالا جا سکتا ہے۔ امریکی حکام نے یہ فیصلہ سلی کون وادی میں ایک یونیورسٹی پر چھاپہ اور پھر اسے بند کردینے کے بعد کیا۔سان فرانسسکو کے ایک بڑے مضافاتی علاقہ پلیزنٹون میں ٹرائی ویلی یونیورسٹی پر فیڈرل انویسٹی گیشن حکام نے دھوکا دھڑی،ویزا پرمٹ کے ناجائز استعمال اور حوالہ و دیگر جرائم کا الزام عائد کیا تھا ۔ کیلی فورنیا کی ایک عدالت میں وفاقی ایجنسینے ایک شکایت کی تھی کہمذکورہ یونیورسٹی ملک میں سکونت اختیار کرنے کا اہل بنانے کے لئے غیر ملکیوں کی مدد کرتی ہے۔کہا جاتا ہے کہ اس یونیورسٹی میں 1555طلبا ہیں جن میں سے 95فیصدی ہندوستانی ہیں۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment