Thursday, January 13, 2011

خود کش حملے میں دو افغان فوجی ہلاک

http://www.urdutahzeeb.net/current-affairs/news/suicide-blast-kills-two-in-kabul


Suicide blast kills two in Kabulکابل : ایک افغان سرکاری اہلکار کے مطابق ایک موٹر سائیکل سوار خود کش بمبار کے حملے میں افغانستان کے دو سیکورٹی جوان ہلاک ہو گئے۔وزارت داخلہ کے ترجمان ضمیری بشاری نے کہا کہ خود کش بمبار نے یہ حملہ کابل میں اس منی بس پر کیا جس میں افغان سیکورٹی فورسز کے اہلکار جا رہے تھے۔اگرچہ طالبان کے خلاف دس سال سے جاری جنگ کے دوران تشدد اب اپنی تمام حدوں کو پار کر چکا ہے لیکن پھر بھی کابل نسبتاً محفوظ تھا اور جب سے اس کے اطراف آہنی حصار باندھا گیا ہے تب سے یہاں حملوں میں کافی کمی واقع ہوئی ہے لیکن پھر بھی انتہا پسند دار الحکومت میں حملہ کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے اور یہ تازہ حملہ اسی کی مثال ہے۔گذشتہ ماہ بھی دو جنگجوﺅں نے خود کش جیکٹیں پہن کر افغان فوجی افسروں کی ایک بس پر حملہ کر دیا تھا جس میں 5ہلاک اور 9زخمی ہوئے تھے۔2001کے بعد جب سے کہ امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا ہے طالبان پہلے سے زیادہ مضبوط نظر آرہے ہیں ۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment