Wednesday, January 12, 2011

ہندوستانی فضائیہ میں جنگی طیارہ تیجس شامل

بنگلور : ہندوستان پیر کو اسوقت اسکریچ سے جنگی طیارے بنانے والے ملکوں کی فہرست میںشامل ہو گیا جب ہندوستانی فضائیہ نے پہلی بار ملک میں تیار سب سے ہلکا جنگی طیارہ تیجسکو تجرباتی طور پر اڑایا۔وزیر دفاع اے کے انٹونی نے دنیا کے اس سب سے چھوٹے فوجی طیارے کو اعلیٰ فوجی افسران اور سرکاری حکام کی موجودگی میں چیف آف ایر اسٹاف ائر چیف مارشل پی وی نائیک کے سپرد کیا۔ہندوستانی فضائیہ کے بیڑے میں اس جنگی طیارے کے شامل ہوتے ہی 10جنوری ہندوستانی فوج کے لئے ایک بہت یادگار دن بن گیا۔ تیجس کی تیاری 1983سے چل رہی تھی اور کافی طویل انتظار کے بعد آخر کار بنگلور میں تیجس فوجی بیڑے میں شامل ہو ہی گیا۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment