Tuesday, January 25, 2011

دہلی میں پیزا کارنروں پر دہشت گردانہ حملوں کا اندیشہ


نئی دہلی : یوم جمہوریہ کے موقع پر نئی دہلی کے پیزا کارنروں پر دہشت گردانہ حملے ہو سکتے ہیں کیونکہ یہ وہ مقامات اور ریستوراں ہیں جہاں غیر ملکی سیاحوں اور سفارت خانوں کے اسٹاف کی بھیڑ رہتی ہے۔خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے جاری کی گئی اس اطلاع سے دہلی پولس چوکنا ہو گئی ہے اور اس نے ایسے تمام مقامات کی کڑی نگرانی شروع کر دی ہے۔خفیہ ایجنسیوں کی اطلاع میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں نیپال کے راستے بہت سارا آرڈی ایکس ہندوستان میں لا چکے ہیں جس کا وہ کئی اہم شہروں میں دھماکوں کے لئے کر سکتے ہیں۔پولس کے لئے سیریڈیٹ نائف نام کا چاقو بھی پریشانی کا سبب بنا ہوا ہے جس کا استعمال یوم جمہوریہ کی تقریب کے دوران وی وی آئی پی مہمانوں پر حملے کے لئے کیا جا سکتا ہے۔اس چاقو کو میٹل ڈیٹیکٹر بھی نہین پکڑ سکتا۔۔ اس کے مد نظر پولس اب یوم جمہوریہ تقریب کے دوران پریڈ دیکھنے آنے والے مہمانوں کی مکمل جامہ تلاشی لینے کا پروگرام بنا رہی ہے۔دہلی پولس کے ایک افسر کے مطابق مسلم و سکھ دہشت گرد تنظیمیں ملک کی اہم سیاسی شخصیات کو اپنا نشانہ بنا سکتی ہیں ۔ دہشت گردوں کی فہرست میں کانگریس کی اعلیٰ کمان کے علاوہ کئی اہم پارٹی لیڈر بھی شامل ہیں۔دہشت گردوں نے راج پتھ پر ہونے والی یوم جمہوریہ تقریب میں بھی حملہ کرنے کی سازش رچی ہے۔جس کے لئے وہ سیریڈٹ نائف نام کے چاقو کا استعمال کر سکتے ہیں۔

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment