Thursday, January 27, 2011

اے آر رحمٰن ڈبلیو ای ایف ایوارڈ سے بھی سرفراز


دیواس :شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمٰن کو جمعرات کے روز عالمی اقتصادی فورم (ڈبلیو ای ایف) کے کرسٹل ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ان کو یہ ایوارڈ ڈبلیو ای ایف کی سالانہ افتتاحی تقریب میں پیش کیا گیا اس تقریب میں دنیا بھر کے ڈھائی ہزار تجارتی، سرکاری ، فن، ثقافت اور مذہبی تنظیموں سے وابستہ اہم شخصیات نے شرکت کی۔ 44سالہ رحمٰن کڑھے ہوئے سیاہ کرتے میں ملبوس تھے ۔ انہیں اس ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے جو ڈبلیو ای ایف ان بہترین فنکاروں کو دیتی ہے جنہوں نے اپنے فن کا استعمال محض پیشہ کے طور پر دولت کمانے کے لئے ہی نہیں بلکہ سماجی و خیراتی مقصد کے لئے بھی کیا ہو۔ڈبلیو ای ایف نے سلم ڈاگ ملینائر اور بامبے ڈریم میں رحمٰن کی موسیقی کا ہی اعتراف نہیں کیا بلکہ انہوں نے بچوں کی بہبود کے لئے بھی جو کام کیے ہیں اانہیں مد نظر رکھتے ہوئے بھی انہیں اس ایوارڈ کے لئے منتخب کیا ۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment