Thursday, January 27, 2011

کراچی کو فوج کے حوالے کرنے کے لئے سپریم کورٹ سے استدعا

کراچی: کراچی کو فوج کے حوالے کر دینے کے لئے سپریم کورٹ کی لاہور رجسٹری میں ایک درخواست داخل کی گئی ہے۔ رانا علیم الدین نامی شخص کی اس عذر داری میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے بے قصور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے یہ ضروری ہو گیا ہےکراچی میں جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے مقامی حکام کی مدد کے لئے فوج کو طلب کیا جائے۔درخواست میں مزیداستدعا کی گئیہے کہ شہر میں امن وقانون کی بحالی اور وہاں پھر سے امن کا دور دورہ لانے کے لئے کراچی کو کم از کم 3مہینے کے لیے فوج کے حوالے کر دیا جائے۔پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے حالات بد سے بدتر ہو چکے ہیں جس سے ملک کی اقتصادیات پر مہلک اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔درخواست میں عدالت سے التجا کی گئی ہے کہ وہ حکومت کو ہدایت کرے کہ جرائم پیشہ گروہوں کا صفایہ کرنے کے لئے وہ کراچی شہر کو فوج کے حوالے کر دے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک وکیل طارق اسعد نے اسی سال جنوری میں سپریم کورٹ میں درخواست داخل کی تھی کہ کراچی میں ایمرجنسی نافذ کر کے فوج کی مدد سے جرائم پیشہ لوگوں سے شہر کے باشندوں کو نجات دلائی جائے۔
Read In English

For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment