Tuesday, January 04, 2011

انل کمبلے نے آئی پی ایل کو خیرباد کہہ دیا

Kumble hangs up his boots, withdraws from IPL auctionممبئی : ہندوستان کے سابق کپتان انل کمبلے نے کرنٹک کرکٹ ایسوسی ایشن سے اپنی وابستگی اور دیگر تقاضوں کے مد نظر اس سیزن کے لئے آئی پی ایل کی نیلامی سے خود کو ہٹا لیا۔آئی پی ایل 2009اور 2010میں رائل چیلنجرز بنگلور کی قیادت کرنے والے کمبلے نے منگل کے روز کہا کہ وہ کاروباری مصروفیات ، کرکٹ انتظامیہ سے جڑنے اور کئی دیگر مصروفیات کی وجہ سے اب آئی پی ایل میں نہیںکھیلنا چاہتے۔ہندوستانی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری این سری نواسن نے کہا کہ آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کو اونچائیوں تک پہنچانے میں انل کمبلے کا زبردست ہاتھ تھا۔انہیں جب 2009میں رائل چیلنجرز کا کپتان بنایا گیا تو وہ اپنی ٹیم کو اس ٹوئنٹی20میچوں کے ٹورنامنٹ کے فائنل تک لے گئے تھے۔ایک سال بعد کمبلے نے اپنیٹیم کی تیسری پوزیشن لانے میں زبردست محنت کی جس کی وجہ سے ان کی فعال قیادت کی وجہ سے ان کی ٹیم ائر ٹیل چیمپئنز لیگ ٹوئنٹی 20کے لئے دو بار کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہی۔ آئی پی ایل کے تین ایڈیشن میں انل کمبلے نے 45وکٹ لے کر اس مختصر کرکٹ میچوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کرایا۔
Read In English

http://urdutahzeeb.net/current-affairs/news/kumble-hangs-up-his-boots-withdraws-from-ipl-auction

For information in Urdu visit our Blog : Composite Culture, Latest Urdu News , Urdu News

0 comments:

Post a Comment