Tuesday, January 25, 2011

پنڈت بھم سین جوشی کا انتقال


پنے : مشہور گلوکار پنڈت بھشم سین جوشی پیر کی سبح 8بجے یہاں کے سایا داری اسپتال میں مختصر علالت کے بعد چل بسے ۔پسماندگان میں تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔انہیں خرابی طبعیت کی بنا پر گذشتہ ہفتہ اسپتال میں داخل کیا گیا تھا ان کے گردوں اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کر دیا تھا اس لئے انہیں مصنوعی تنفس دلایا جا رہا تھا لیکن ڈاکٹران کی زندگی بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے تھے لیکن وہ یہ بات یقینی طور پر نہیں کہہ پا رہے تھے کہ وہ جانبر ہو سکیں گے یا نہیں۔اگرچہ ان کی حالت میں تھوڑا سدھار آیا تھا اور وینٹی لیٹر بھی ہٹا دیا گیا تھا لیکن ہفتہ سے ان کی حالت پھر بگڑنے لگی اور پھر وہ سنبھل نہ سکے ۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں پدم بھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا تھا۔
Read In English



 

0 comments:

Post a Comment