Thursday, January 27, 2011

ڈرون حملوں سے القاعدہ نیٹ ورک دم توڑ رہا ہے : القاعدہ لیڈر کا بیان


اسلام آباد: پاکستان میں ایک القاعدہ لیڈر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ڈرون حملوں سے دہشت گردی کا نیٹ ورک اور انتہا پسند دم توڑ رہے ہیں۔ استاد احمد فاروق کے اس دعوے کی اطلاع انتہا پسندوں کے پرپیگنڈہ کا پتہ لگانے والی سائٹ (SITE)انتیلی جنس ایجنسی نے دی ہے ۔کمزوری کا اپنی نوعیت کا واحد اعتراف پاکستان کی قبائلی پٹی میں انتہا پسندوں کے خلاف امریکہ کے بڑھتے ڈرون حملوں کی وجہ سے کیا گیا ہے۔اسی ہفتہ امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہا تھا کہ11ستمبر کے حملوں کے بعد سےکسی اور ملک سے زیادہ پاکستان میں القاعدہ زیادہ دباﺅ میں ہے۔سائٹ نے فاروق کو القاعدہ کا پاکستان میں میڈیا چیف بتاتے ہوئے کہا کہ جنوری کے اوائل میں انتہا پسندی کے فورم سے اپنے آڈیو خطاب میں فاروق نے القاعدہ کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ کیا تھا۔جس میں اس نے تنظیم کے ورکروں کو تلقین کی تھی کہ نامساعد حالات اور پریشانیوں میں خدا سے لو لگائیں۔
Read In English


For news in Urdu visit our page : Latest News, Urdu News

0 comments:

Post a Comment