Thursday, January 13, 2011

شاہ رخ نے گنگولی کو پھر منانے کی کوشش کی

نئی دہلی : ہندوستان اور آئی پی ایل کی کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے سابق کپتان سوربھ گنگولی کی جانب ایک بار پھر صلح کا ہاتھ بڑھاتے ہوئے بالی ووڈ اسٹار و کولکاتا نائٹ رائیڈرز کے مالک شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ سوربھ گنگولی ان کے چھوٹے بھائی جیسے ہیںاور انہیں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ بڑی دل گرفتگی کے ساتھ کیا گیا ہے۔صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کنگ خان نے کہا کہ ان کی ہمیشہ سے یہی خواہش رہی تھی کہ سوربھ گنگولی کولکاتا نائٹ رائیڈرز کا حصہ بنے رہیں اور ان کے ساتھ کے کے آر مزید میچ جیتے۔شاہ رخ خان نے کہا کہ اپنی ٹیم کے بہتر مستقبل کے لئے انہیں کچھ تکلیف دہ فیصلے کرنے پڑے اب وہ اپنی ٹیم کو نئی اونچائیوں تک لے جانے کے لئے قربانیوں اور تنازعات کو پس پشت ڈال کر ٹیم کو فتح کی پٹری پر ڈالنا چاہتے ہیں۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment