Friday, January 07, 2011

کولنگ ووڈ نے ٹسٹ کرکٹ کو الوداع کہا

سڈنی:انگلینڈ کے آل راونڈر پالکولنگ ووڈ نے آسٹریلیا کے خلاف جاری ایشز سریز کے ختم ہونے کے بعد ٹسٹ کرکٹ کو الوداع کہہ دینے کا فیصلہ کیا ہے انہوںنے رواں اشز سریز کے پانچویں اور آخری ٹسٹ کے چوتھے دن اپنے ٹیم ساتھیوں کو اپنے اس فیصلہ سے مطلع کیا ۔کولنگ ووڈ نے سال 2003میں سری لنکا کے خلاف اپنا ٹسٹ کریر شروع کیا تھا اور وہ اب تک 68ٹسٹ میچوں میں 40کے اوسط سے 4259رن بنا چکے ہیں۔ ایشز سریز کے دوران کولنگ ووڈ کی کارکردگی بڑی مایوس کن رہی تھی اور وہ اس سریز میں اب تک صرف 83رن ہی بنا سکے ہیں۔ تاہم کولنگ ووڈ ون ڈے اور ٹونٹی 20کرکٹ میچ کھیلتے رہیں گے وہ انگلینڈ کی ٹونٹی 20ٹیم کے کپتان ہیں۔

0 comments:

Post a Comment