Friday, January 21, 2011

نمبر بدلے بغیر موبائیل کمپنی بدلنے کی سہولت شروع


نئی دہلی : موبائیل فون استعمال کرنے والوں کو اس وقت زبردست راحت ملی جب انہیں اپنی موبائیل کمپنی کے نیٹ ورک میں خرابی یا کسی اور وجہ سے موجودہ نمبر میں کوئی تبدیلی کے بغیر کسی دوسری من پسند کمپنی کا کنکشن لینے کا حق حاصل ہو گیا۔ہندوستان میں 70کروڑ لوگ موبائیل استعمال کرتے ہیں۔ اب چونکہ نمبر میں تبدیلی کے بغیر موبائیل کمنی بدلنے کی سہولت 20جنوری سے ملک بھر میں شروع ہو گئی ہے تو پری پیڈ صارفین بہتر پیش کش کرنے اور زیادہ مراعات دینے والی ککمپنیوں کا کنکشن نمبر میں تبدیلی کے بغیر حاصل کر سکتے ہیں ۔ اپنا کنکشن بدلنے کے لئے صارف کو 1900پر ایس ایم ایس (SMS)کرنا ہوگا۔کمپنی ایک کوڈ کے ساتھ جواب دے گی صارف اس کمپنی کا ، جس کا وہ کنکشن چاہتا ہے،فارم بھرتے وقت اس کوڈ کااستعمال کرے گا۔ 48گھنٹے کے اندر وہ کمپنی صارف کو سیل سروس دے دے گی اور اس کے لئے وہ 19روپے چارج کرے گی۔ موجودہ سیل نمبر ایک گھنٹے کے لئے بند کر دیا جائے گا۔اس کے بعد صارف کے تمام بل اور بیلنس نئی کمپنی کو ادا کر دئے جائیں گے۔اور پھر کسی اور کمپنی کا کنکشن لینے کے لئے صارف کو اس نئی کمپنی کے ساتھ 50دن پورے کرنے ہوں گے تبھی وہ کسی اور نئی کمپنی کا کنکشن لے سکیں گے۔
Read In English

0 comments:

Post a Comment